جعلی اکاﺅنٹس کیس ، مسلسل غیر حاضری پر یونس قداوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جعلی اکاﺅنٹس کیس ، مسلسل غیر حاضری پر یونس قداوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کے مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کاحکم دیاہے ۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی اکاو¿نٹس کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید، متانت علی اور دیگر کےخلاف دائر ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید اور یونس قدوائی سمیت 9 ملزمان نامزد ہیں ، 9 میں سے 4 ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سمیع الدین اور متانت علی عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم نجم الزمان کو جیل سے پیش کیا گیا۔دور ان سماعت ملزمان میں سید خالد ظفر ہاشمی، حسین سید، سید جمیل احمد، عبد الرشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ۔یونس قدوائی مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہاکہ اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

جعلی اکاو¿نٹس کیس

مزید : علاقائی


loading...