اخترمینگل کا بجٹ منظوری کیلئے حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

اخترمینگل کا بجٹ منظوری کیلئے حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

  



اسلام آباد (این این آئی) حکومت کو ایک اور مشکل درپیش آگئی، اختر جان مینگل نے بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عملدرآمد نہ کرسکی،ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بن سکی۔انہوںنے کہاکہ ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔اختر مینگل نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی ساتھ دینگے۔اختر مینگل نے کہاکہ حکومت نے چھ میں سے دو نکات پر بھی عمل نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ صرف ایک کمیٹی کے قیام پر 10 ماہ بعد بات کررہے ہیں وہ بھی حتمی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے۔انہوںنے کہاکہ بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے 6 نکات ہیں، حکومت عمل نہیں کرے گی تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دینگے۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کے ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔

اخترمینگل

مزید : علاقائی


loading...