پنجاب بار کونسل اور لاہورہائیکورٹ بار نے آج ہڑتال کی کال دےدی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)جڑانوالہ میں سول جج کوکرسی مارکر زخمی کرنے والے وکیل کوانسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا سنائے جانے کے خلاف پنجاب بار کونسل اورلاہور ہائیکورٹ بار نے آج 28مئی کو ہڑتال کی کال دے دی،پنجاب بار کونسل نے عمران منج ایڈووکیٹ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مجموعی طورپر18سال سزا سنانے کے خلاف صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بارنے بھی آج ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال کااعلان کیا ہے،لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری کا کہناہے کہ ہائیکورٹ بار میں آج آل پنجاب وکلاءنمائندہ کنونشن بھی ہوگااورآئندہ کا لائمہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔