منی لانڈرنگ کیس ، ملزمان کے ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع

  منی لانڈرنگ کیس ، ملزمان کے ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے منی لانڈرنگ کیس میں دوملزمان فضل داد اور قاسم قیوم کے جسمانی ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع کردی۔نیب نے ریمانڈ ختم ہونے پرفضل داد اورقاسم کو عدالت پیش کیااور بتایا کہ اس کیس میں پیش رفت ہو رہی ہے،اب تک ایک ارب 37 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔

جبکہ 14کروڑ روپے بارے تفتیش جاری ہے،اس کیس میں 67افراد ملوث ہیں،جن میں سے 18افراد بیان قلمبند کرا چکے ہیں جبکہ دیگرافراد کی تلاش جا رہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر فاضل جج نے دونوں ملزموں کویکم جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے۔

مزید : علاقائی