یومِ شہادت حضرت علی ؓ پر فول پروف سکیورٹی، افسران کی پو لیس کو شاباش

یومِ شہادت حضرت علی ؓ پر فول پروف سکیورٹی، افسران کی پو لیس کو شاباش

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہر بھر میںناکوں اور خصوصی چیک پوائنٹس پر گاڑیوں ،موٹر سائیکلوںاور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس و دیگر سکواڈ ز نے موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔لاہور پولیس اورجلوس منتظمین اور مذہبی رہنماﺅں کی باہمی مشاورت سے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔مزید براں آئی جی پنجاب کےپٹن (ر) عارف نواز خاں نے ےوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر کربلا گامے شاہ کا دورہ کےا ۔اس موقع پر چےف ٹرےفک آفےسر لاہور کےپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے آئی جی پنجاب کو ڈائےورشن پوائنٹس ، پارکنگ پوائنٹس کے متعلق برےف کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے یومِ شہادت ِ علی ؓکے مرکزی جلوس کے پُر امن انعقاد پرلاہور پولیس کوشاباش دی ہے۔

مزید : علاقائی