سلامت پورہ ، شادی شدہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

سلامت پورہ ، شادی شدہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر ) ہربنس پورہ کے علاقے میںشادی کے 4 ماہ بعد بہرام پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بہرام کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی ہے۔متوفی نے خود کشی یا یا اس کی موت کا سبب کچھ اور ہے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کے 30 سالہ بہرام شادی کے بعد خوشحال تھا ۔متوفی کے ورثا کا کہناہے کہ بہرام نے نا جانے گولیاں کیوں کھائیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کرپورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے تاکہ اس کی موت کے اصل حقائق کا علم ہو سکے۔

مزید : علاقائی