فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

  فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے فراڈ اور امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمود یعقوب کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ ملزم محمود یعقوب کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج ہوا،ملزم پراپنے دوست احسن اعظیم کی کارہڑپ کرنے کا الزام ہے،گزشتہ روز مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ اس نے ملزم کواپنی کار استعمال کرنے کے لئے دی جو اس نے آگے فروخت کر دی اور رقم بھی ہڑپ کرگیاہے،ملزم نے اس کی کار26 لاکھ 50ہزارمیں فروخت کی ہے،ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے درخواست ضمانت پرفریقین کے دلائل سننے کے بعدضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...