بداخلاقی کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت منظور

  بداخلاقی کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)صنفی تشدد عدالت کے جج رحمت علی نے خاتون سے بداخلاقی کے الزام میں گرفتارملزم محمد شفیع کی ضمانت منظور کر لی،ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے ،تفتیشی رپورٹ کے مطابق محمد شفیع پرخاتون سے بداخلاقی کا الزام تھاجبکہ ملزم نے موقف اختیارکیا کہ وہ بےگناہ ہے،خاتون نے بے بنیاد الزام لگا کرمقدمہ درج کرایا،عدالت نے دلائل کے بعد درخواست ضمانت 50ہزارمچلکوں کے عوض منظورکرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...