ہربنس پورہ اور گرین ٹاﺅن میں لاکھوں کے ڈاکے ، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوںکے دوران ڈاکوﺅں اور چوروںنے متعدد شہریوںکولاکھوںروپے کی نقدی ، گاڑیوںاوردیگرقیمتی سامان سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہر بنس پو ر ہ میں ڈاکو گھر میںگھس کر طا رق اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ70ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔گر ین ٹا ﺅ ن میں ڈاکو گھر میں گھس کر اکر م اور اس کی فیملی سے3لاکھ30ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔مغل پو رہ میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو مبین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے10ہزار روپے نقدی و زیورات ۔کا ہنہ میں ڈاکو بشیر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔شا لیما ر کے علاقے ڈاکو سر فر از اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات۔ لا ڑ ی اڈہ میں مسلح ڈاکو امین اور فیملی سے 1 لاکھ 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شفیق آ با د کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پراسلم سے1لا کھ 40ہزار اور موبائل فون۔گڑ ھی شا ہو سے ڈاکو رشید سے 95 ہزار نقدی اور موبائل فون ۔اکبر ی گیٹ میں یا سین سے ڈاکو گن پوائنٹ پر98ہزار نقدی اور موبائل فون ۔ شا ہد رہ کے علا قہ بیگم کو رٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پرعا طف سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سبز ہ زار،ما ڈل ٹا ﺅ ن اور ڈیفنس سی سے گاڑیاں اورشا د با غ ، اسلام پورہ ،یکی گیٹ،شادباغ،گو المنڈ ی ،لو ئر ما ل ،یکی گیٹ اور نشتر کا لو نی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔