کوٹ لکھپت ، رکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے ، خاتون جاں بحق ، 4افراد زخمی

کوٹ لکھپت ، رکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے ، خاتون جاں بحق ، 4افراد ...

  



لاہور(کر ائم رپورٹر )کوٹ لکھپت پھاٹک پر عملے کی غفلت کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میںآگئے جس کہ نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پھاٹک کافی عرصہ سے زیرتعمیر تھا گزشتہ روز ایک ٹرین گزر گئی جس کے بعد عملے نے پھاٹک کھول دیالیکن اسی دوران کراچی سے آنے والی پاک بزنس ٹرین آگئی جس کے باعث پھاٹک کراس کرتے رکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میںبنک سٹاپ کی40سالہ خاتون مختاراں بی بی جاں بحق اور ڈرائیور سمیت4افرادزخمی ہو گئے جبکہ رکشہ مکمل تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹرین آنے کے باوجود محکمہ ریلوے کی ملازمین نے پھاٹک بند نہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔مزید براںچیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ریلوے پھاٹک کوٹ لکھپت پر رونما ہونے والے افسوس ناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوںنے جائے حادثہ کا جائزہ لیا،سی ٹی او لاہونے حادثہ کی وجوہات بارے دریافت کیا۔انہوںنے ڈی ایس پی ٹریفک اور سیکٹر انچارج کو متعلقہ محکمے سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے روڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کریں اور ان کےلئے ہر قسم کی مدد کو یقینی بنائیں۔

مزید : علاقائی


loading...