مغلپورہ ، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق

مغلپورہ ، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر ) مغلپورہ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 50 سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چوبچہ پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار 50 سالہ شخص گزر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرا جبکہ نامعلوم کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نہر میں گرنے والے شخص کو لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے

مزید : علاقائی