یونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ ریسپانس سسٹم " پکار15 " تیار

یونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ ریسپانس سسٹم " پکار15 " تیار

  



لاہور(کرائم رپورٹر )سیف سٹی اتھارٹی کایونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ ریسپانس سسٹم " پکار15 " تیار ہوگیا، پنجاب بھرسے آنیوالی ایمرجنسی کالز کو سینٹر لائزڈ نظام سے سنا جاسکے گا، پ±کار15 کی بدولت ایمرجنسی کال کو ابتدائی ایف آئی آر کا درجہ مل سکے گا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹیزاتھارٹی کاجدید پولیس یونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈریسپانس " پکار15 "سسٹم تیار کرلیا گیا، پکار15پاکستان اورجنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا واحد منفرد ایمرجنسی سسٹم ہے، اس سسٹم سے پنجاب بھر سے آنےوالی ایمرجنسی کالزکو سینٹرلائزڈ نظام سے سنا جائیگا،" پکار15" سسٹم کوابتدائی طورپرگوجرانوالہ میں شروع کر دیا گیاہے۔36 اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائزڈ کال سینٹر، ریسپانس میکنزم تیارکرلیا، پولیس افسران، تھانے،سیف پولیس نیٹ ورک سے رابطے میں ہوں گے،جلد پنجاب میں 15 ایمرجنسی کال کا ڈیٹا تجزیئے کیلئے تیار ہو گا،آئی جی، آرپی اوز ایمرجنسی کال پرریسپانس،کارروائی کاجائزہ لے سکیں گے، علاوہ ازیں پولیس سٹیشن سے آئی جی آفس تک پیغام کی ترسیل کا نظام وضع کر دیا گیا۔" پکار15 " کی بدولت شہری شکایات سوشل میڈیا کے ذریعے بھی درج کرواسکیں گے،اس سسٹم کی بدولت صوبہ بھر میں پولیس کے ریسپانس ٹائم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید : علاقائی


loading...