اسلام پورہ ، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 خواتین زخمی

اسلام پورہ ، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 خواتین زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر ) اسلام پورہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے۔علاقے سنت نگر میں محلہ داروں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ کوثر اور پروین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مزید : علاقائی