سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں افطارپیک ، بچوں میں تحائف تقسیم

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں افطارپیک ، بچوں میں تحائف تقسیم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)لیا قت علی ملک کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے اٹلس ہنڈا کی ٹیم کے ہمراہ مال روڈ پرروزہ دارشہریوں میں افطارپیک اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈنز ،اٹلس ہنڈا کے فیضی اور شہریو ں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سڑکوں اور چوکوں پرمسافروں کو افطاری مہےا کرنے کا مقصد پولےس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوطی سے استوار کرنا ہے ۔مال روڈ پرسٹی ٹریفک پولیس کی شہریوں کو افطاری تقسےم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹریفک آگاہی مہم بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سٹرکوں پر شہریوں میںٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسےم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی بارے زیادہ سے زیادہ ایجوکیٹ کیا جارہا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور اپنی اور دوسرے شہریوںکی جان کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

مزید : علاقائی