غلام محی الدےن دےوان کی جانب سے افطار ڈنر

  غلام محی الدےن دےوان کی جانب سے افطار ڈنر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنمااسمبلی غلام محی الدےن دےوان کی جانب سے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمےربےرسٹر سلطان محمود چوہدری ،رہنماﺅں و کارکنوں کی اعزازمےں دےوان فارم ہاوس پر افطار ڈنر کا اہتما م کےا گےا جس مےں کارکنوں نے بڑی تعداد مےںشرکت کی۔ اس موقع پر بےرسٹر سلطان محمود چوہدری ،غلام محی الدےن دےوان اور وائس چےئرمےن وزےراعلی شکاےت سےل ناصر سلمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو کسی بھی بحران سے نکالنے کا بیڑہ اٹھانے والے وزیر اعظم عمران خان انشاءاللہ قوم کی قسمت بدلنے میں گیم چیلنجر ثابت ہوں گے۔

، پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی، اقتصادی اور دفاعی اہمیت اور حیثیت کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،وزےراعظم ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لےے دن رات سخت محنت کررہے ہےں ، وزیراعظم پاکستان عمران خان پوری دنیا میں غیر معمولی سیاسی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جن کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان کا روشن، پرامن، اور خوددار چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے۔رہنماﺅںنے کہاکہ (ن) لےگ اور پےپلز پارٹی مےں دم نہےں کہ وہ احتجاجی سےاست کرسکےں ، عوام کرپٹ مافےا کو مسترد کر چکی ، اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کرپشن کے معاملے میں کوئی دباﺅ قبول نہیں کرے گی، ملک سے کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کا منشور ہے، شریف اور زرداری خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، دونوں جماعتیں کرپشن بچانے میں ناکام ہو گئیں ،کرپشن کرنے والے باری باری جیل جانے کی تیاری کریں،پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے ایک دوسرے کو گالیاں دینے والوں کے اتحاد کے پیچھے حقائق سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔افطار ڈنر مےںپارٹی رہنما چوہدری اصغر گجر ، چےئرمےن پی اےچ اے ےاسر گےلانی ، چےئرمےن ٹےوٹا حافظ فرحت عباس، ملک وقار ، پےر اختر رسول ، حاجی اعجاز دےوان ، ذکاءالدےن دےوان ، جنےد دےوان ، عمر ڈار، چوہدری منشاءسندھو ، فاروق آزاد ، مرزا صادق جرال، عرفان عباسی ، عاصم مےر ، حافظ جنےد ،بلال مےر ،ثاقب سلےم بٹ ، شانی بٹ ،مہر نعےم اللہ تاج ، شہاب خان ، اشتےاق ملک ، لقما ن قا ضی ، طارق بٹ ، چوہدری الےاس رامے ،مبےن کمبوہ ، چوہدری مقبول گجر سمےت دےگر پارٹی رہنماﺅں نے بڑی تعداد مےں شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...