حکومت کا 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے،سعدیہ سہیل

حکومت کا 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا جان بچانے والی سمیت 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے اس سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تحریک انصاف کسی مافیا کے ہاتھوں میں نہیں کھیلے گی۔ عوام کے مفادات کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

ادویات میں کمی کا اعلان تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا قدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مفاداتی سیاست دم توڑ چکی تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا ہی خیال رکھے گی۔ صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزےر اعظم عمر ان خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولتو ںکی فراہمی کے لےے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو جدید آلات سے آراستہ کیاجا رہا ہے - عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا اور غریبوں کی خدمت کرناوزےر اعظم عمر ان خا ن کا مشن رہاہے جسے وہ آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...