خطہ میں امن کیلئے پاک ایران اتفاق رائے ہونا قابل تعریف ہے،مہناز رفیع

خطہ میں امن کیلئے پاک ایران اتفاق رائے ہونا قابل تعریف ہے،مہناز رفیع

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے پاکستان ایران کا اتفاق رائے ہونا قابل تعریف ہے جواد ظریف کا پاکستان آنا اور عمران خان سے ملنا خطے میں کشیدگی کم کروانا ایک مثبت قدم ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ آج پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک پلیٹ فارم پر ہے اور پاکستان کے علاوہ پورے خطے میں امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سی پیک مکمل ہوگا اور نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

اس لئے بھارت کا پاکستان کیلئے نرم گوشتہ نہیں ہے ایران کے وزیرخارجہ سے کامیاب مذاکرات ہوئے دونوں ممالک خطے کو جنگ سے بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے ڈیم اور سی پیک دونوں متاثر ہونگے۔ اور دشمن طاقتیں یہ ہی چاہتی ہیں مگر پاکستان کی موجودہ سیاسی عسکری قیادت ترقی چاہتی ہے جنگ نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی چاہتے ہیں وہ جنگی جنون میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جواد ظریف کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...