افغان فوج میں 2768نئے افسروں اور جوانوں کی شمولیت

افغان فوج میں 2768نئے افسروں اور جوانوں کی شمولیت

  



کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کی فوج میں 2768نئے گریجوایٹ افسروں اور جوانوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے، فوج کے ذرائع کے مطابق ان گریجویٹس کو کابل ملٹری ٹریننگ سنٹرمیں ایک خصوصی تقریب کے دوران سرٹیفیکیٹ دیے گئے فوج کے ترجمان کیپٹن بھارت علی رضائی نے بتایا ہے کہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے گریجوایٹس نے مشرقی کابل کے ملٹری ٹریننگ سنٹر میں تین ماہ تک تربیت حاصل کی ہے، اب انھیں ملک کے مختلف حصوں میں فرائض کی ادائیگی کیلئے بھیج دیا جائیگا۔ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے،کہ نئے گریجوایٹس کی شمولیت سے قومی فوج کی اہلیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...