سوڈان کے استحکام کے لیے خرطوم کی ہر ممکن مدد کریں گے‘ متحدہ عرب امارات

سوڈان کے استحکام کے لیے خرطوم کی ہر ممکن مدد کریں گے‘ متحدہ عرب امارات

  



خرطوم (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمدبن زاید النھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے استحکام کے لیے خرطوم کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک سوڈان جس تبدیلی اور حالات سے گذر رہا ہے ان میں ان میں ابو ظبی خرطوم کے ساتھ ہے۔ سوڈان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابو ظبی سوڈان میں پرامن سیاسی انتقال اقتدار اور تمام سیاسی قوتوں کی حمایت سے ملک میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا حامی ہے۔اماراتی ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ جنرل البرھان نے ابو ظبی میں سوڈانی عسکری کونسل کے سرابراہ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اماراتی ولی عہد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سوڈان جلد موجودہ بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس کے تمام ادارے کامیابی کے ساتھ اس بحران سے نکلنے کے بعد استحکام کی منازل طے کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک سوڈان کیاستحکام کے لیے ہر ممکن مدد کرے گا۔اس موقع پر سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان البرھان نے امارات کی طرف سے خرطوم کی ہرممکن مدد اور حمایت پر ابو ظبی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کہنا تھا کہ سوڈان تبدیلی کے جس عمل سے گذر رہا ہے اس سے جلد نکل آئے گا۔

خیال رہے کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔ دو روز قبل انہوں نے مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سیملاقات کی تھی جب کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ ابو ظبی میں ملاقات کی۔

مزید : عالمی منظر


loading...