ویتنام، سوائن فلو بے قابو،5لاکھ پگز تلف

ویتنام، سوائن فلو بے قابو،5لاکھ پگز تلف

  



تائی پے(آئی این پی)جنوب مشرقی ایشیائی ریاست ویتنام میں سوائن فلو کی وبا کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران پانچ لاکھ سے زائد پگز کو تلف کر دیا گیا۔ اس طرح اب تک ایسے ہلاک کیے جانے والے جانوروں کی تعداد سترہ لاکھ ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر ویتنام میں گلوں کی صورت میں رکھے جانے والے پگز کی پانچ فیصد تعداد کا صفایا ہوگیا ہے۔ اس ملک میں سوائن فلو کے وائرس کی پہلی بار موجودگی کی تصدیق رواں برس فروری میں ہوئی تھی

مزید : عالمی منظر