حکومتی اعلان کے باوجودادویات کی مہنگے داموں فروخت جاری

حکومتی اعلان کے باوجودادویات کی مہنگے داموں فروخت جاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مارکیٹ میں اب تک کسی دوائی کی قیمت میں کمی نہیں ہو سکی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجودادویات کی قیمتیں اب بھی برقرار ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم عملی طور پر کسی نے مارکیٹوں میں جا کر عملدرآمد ہونے کو چیک کرنے کی زحمت نہیں کی۔ ہائی بلڈ پریشر اور بچوں کی مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن مارکیٹ میں تاحال کسی میڈیسن کی قیمت میں معمولی سی بھی کمی نہیں دیکھی گئی۔

ادویات قیمتیں

مزید : صفحہ اول


loading...