”مائنڈ گیم“ ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں،ثناءفخر

”مائنڈ گیم“ ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں،ثناءفخر
”مائنڈ گیم“ ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں،ثناءفخر

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا فخر اپنی آنے والی ویب سریز ”مائنڈ گیمز“ بارے خاموشی ختم کرتے ہوئے تفصیلات بیان کردی ہیں۔ثنا فخر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں ”مائنڈ گیم“ ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے اور میرے ساتھ عماد عرفانی بھی پولیس آفیسر ہی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ثنا فخر نے یہ بھی کہا کہ اس کردار میں ایکشن کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے جس میں اپنی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں دکھاو¿ں گی، یہ کردار میرے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کردار سے مجھے اپنی صلاحیتیں اسکرین پر دکھانے کا مزید موقع ملا ہے۔

مزید : کلچر