آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے حکومت کو اخراجات کم کرنا ہونگے: حفیظ پاشا 

آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے حکومت کو اخراجات کم کرنا ہونگے: حفیظ پاشا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس بار بہت مشکل اہداف دیئے ہیں اگر حکومت ناکام ہوئی تو برآمدات میں 23فیصد کمی لانا پڑے گی اور شرح نمو تو بالکل ہی رک جائے گی۔ انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  خسارے کو2.4 سے کم کرکے 0.6تک لانا ناممکن ہے۔وزارت خزانہ کی صلاحیت محدود ہے، حکومت ٹیکس میں 36فیصد تک اضافہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں 700ارب کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر میں بھی کمی آسکتی ہے جس کے باعث کرنٹ خسارہ مزید بڑھے گا۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت کو اپنے خرچے کم کرنے پڑیں گے بصورت دیگر اہداف حاصل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایف بی آر36فیصد سے زائد ٹیکس بڑھا لے تو بڑی بات ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت بڑی مشکل سے 25 فیصد بڑھا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی معلوم ہے کہ حکومت پاکستان اتنا ٹیکس جمع نہیں کرسکتا۔ڈاکٹرحفیظ پاشانے کہاکہ حکومت 400ارب پر چلتی ہے جس میں سے 200ارب کی تنخواہیں اور باقی دیگر اخراجات ہیں جو کسی صورت کم نہیں کئے سکتے۔
حفیظ پاشا

مزید :

صفحہ اول -