فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے ، شوبز شخصیات

فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے ، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں کے بعد فلمی صنعت مزید ترقی کرے گی دوسری جانب ماضی کے مقابلہ میں موجودہ دور میں فلمی صنعت میں خواتین ڈائریکٹرز کا اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہفلمسازی کے شعبے میں خواتین پروڈیوسر ز کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ پروڈیوسر زفضاعلی ،مہرین جبار، سعادیہ جبار، شازیہ وجاہت اوردیگر نے فلمیں بناکر مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی۔فلم ٹریڈ کی شخصیات کا کہنا ہے کہ خواتین کا فلمیں بنانا فلم انڈسٹری کیلئے اور سینما انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے ماضی میں شمیم آرا ، سنگیتا ، زیباعلی اور دیگر خواتین فلمیں پروڈیوس کرچکی ہیں اور ان کی فلموں نے کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ۔پروڈیوسر خرم شیراز ریاض ،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری ،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان ،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاںراشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ءکاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ءاللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،علینہ زیدی،عامر سوھنا،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ فلم میکنگ کے شعبے میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں ہمارے ملک کی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ان کی بنائی ہوئی فلموں نے ہمیشہ شاندار کاروبار کیا ہے۔خاص طور پر میڈم شمیم آراءاور سنگیتا کی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی کے وہ ریکارڈ قائم کئے ہیں جن کو توڑنا ممکن نہیں ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید : کلچر


loading...