چیئر مین ایف بی آر نے کسٹم ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی

چیئر مین ایف بی آر نے کسٹم ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ...

  



اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین ایف بی آر نے کسٹم ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم ہاؤس میں صرف متعلقہ تجارتی نمائندگان کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ پیر کو چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی ہدایات کی تعمیل میں فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم ہاؤس میں صرف متعلقہ تجارتی نمائندگان اور تجارتی ممبرز کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں ہدایات تمام فیلڈ فارمیشنز کو بھی جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکے۔ اسسٹنٹ کلیکٹرز اور ڈپٹی کلیکٹرز کو دوسرے ریویو کے لئے کی گئی درخواستوں کے لئے ملاقات کے اوقات کم کرکے 10 بجے سے 1 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان کسٹم وی بوک نظام کے زریعے تجارت اور تجارتی آسانی جیسا کہ درآمد برآمد اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ نظام چوبیس گھنٹے دستیاب ہے جس کے زریعے آن لائن طریقے سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز پراسس کی جاتی ہیں۔ ان تمام اقدامات سے تاجر حضرات کو کسٹم آفسز میں پہلے کی طرح بار بار آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

چیئر مین ایف بی آر

مزید : صفحہ اول


loading...