زندگی میں اتنی کامیابی ملنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،عباس باجوہ

زندگی میں اتنی کامیابی ملنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،عباس باجوہ
 زندگی میں اتنی کامیابی ملنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،عباس باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ میںاپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔عباس باجوہ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔عباس باجوہ نے کہا ہے کہ اگر فلم کی کہانی اور معیار اچھا ہوتو کم بجٹ کی فلم بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کچھ لوگ کم بجٹ کی فلمیں بنا رہے ہیں اور وہ کامیاب ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ مجھے بھی کچھ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم بھاری بجٹ کی ہی فلمیں بنائیں۔ہم کم بجٹ اور نئے فنکاروں کو لے کر بھی اچھی فلم بنا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -