گجرات میں ایڈز کے مریضوں کا انکشاف،120 بچے بھی متاثر

گجرات میں ایڈز کے مریضوں کا انکشاف،120 بچے بھی متاثر

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں ایچ آئی وی سے متاثرہ ہزار سے زائد متاثرہ مریضوں میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں بھی ایڈز کے مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر کے مطابق موذی مرض میں ناصرف بڑے بلکہ بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3 سینٹرز قائم ہیں جہاں علاج کیا جاتا ہے۔ایڈز کا مرض کیسے اور کیوں تیزی سے پھیل رہا ہے؟ محکمہ صحت اس حوالے سے خاموش ہے۔

گجرات

مزید : صفحہ اول


loading...