رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے،اداکار و ماڈل ردا علی

  رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے،اداکار و ماڈل ردا علی
  رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے،اداکار و ماڈل ردا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ردا علی نے کہا ہے کہ کسی کی اصلاح کرنے سے قبل ہمیں اپنے عمل کو ٹھیک کرنا چاہیے تبھی ہم کسی کو متاثر کر سکتے ہیں ،رمضان المبارک میں ہم روزے نماز اور نیکی کے کاموں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور اصل میں یہ باقی سال کےلئے ایک مشق ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور ہم باقی سال بھی اسی ڈگر پر چل کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ مقدس کے احترام کا پورا خیال رکھنا چاہیے اور بری عادات کو ترک کرنے کی کوشش کرنی چاہئیں اور میرا دعوی ہے کہ اس مہینے کی برکت سے انسان اپنی کوششوں میں کامیاب رہتا ہے۔

مزید :

کلچر -