ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،دعا خان

ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،دعا خان
 ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے،دعا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔دعا خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے مزاحیہ ڈرامے”منجی کتھے ڈھاواں“میں میرے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -