مسلم لیگ(فنکشنل) کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

مسلم لیگ(فنکشنل) کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔لاڑکانہ اور بینظیر آباد سمیت سندھ کو برباد کرنے والے کراچی کو کیا دے سکتے ہیں۔یہ بات فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سردار عبدالرحیم، پیر سید اسماعیل شاہ اور دیگر نے فنکشنل لیگ ضلع وسطی کے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنکشنل لیگ کراچی میں تیزی سے اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے۔کراچی والوں کو امن نوکریاں، پانی سیوریج سمیت بہتر بلدیاتی نظام چاہیے۔جو لوگ بٹوارے اور نفرت کی سیاست کرتے ہیں وہ کچھ نہیں دے سکتے انشا اللہ ہم لاڑکاڑنہ، خیرپور اور کراچی میں فرق ختم کردینگے لاڑکاڑنہ میں ایڈز معصوم بچوں میں پھیل چکی ہے سندھ کے حکمران صرف کرپشن میں مصروف ہیں بلاول زرداری کہتے ہیں کہ ایڈز بڑی بیماری نہیں ہے ہمیں انکے بیان پر حیرت ہے ان معصوم بچوں کا کیا قصور ہے ان کی ماوں سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔انہوں نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ پیر سید اسماعیل شاھ راشدی نے کہا کہ گذشتہ گیارہ برسوں سے سندھ پر حکمرانی کرنے والوں نے سندھ کو برباد کردیا ہے ھم ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کرپشن کے علاوہ عوام کو کیا دیا ہے باردانہ غریب کسانوں کودینے کے بجائے رشوت کے عیوض فروخت کررہے ہیں۔ صوبے کا کسان در بدر ہے وقت آ گیا ہے کہ غلط کو غلط کہیں جنہوں نے لاڑکانہ اور نوابشاہ کو کچھ نہیں دیا وہ کراچی کو کیا دینگے جو بھٹو کے نام پر ووٹ لے رہے ہیں کیا ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو اتنا عرصہ حکومت کرسکی زرداری اور اس کے بیٹے کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے جو وہ لگاتار حکومت میں بیٹھے ہیں۔ ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کے نوجوانوں کو محنت کرنی پڑے گی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے رات دن جدوجہد کرنی پڑے گی۔تقریب سے فنکشنل لیگ کراچی کے کنوینئر ارشد شر بلوچ، ضلع سینٹرل کے صدر بابر جہانگیر نے خطاب بھی کیا تقریب میں ضلع جنوبی کے صدر زکریا حسین، ضلع غربی کے صدر رضا خان، ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر حبیب راجپر شاہد حسین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...