ڈاکٹر منور چاند کی جانب سے افطارو ڈنر کا اہتمام

ڈاکٹر منور چاند کی جانب سے افطارو ڈنر کا اہتمام
 ڈاکٹر منور چاند کی جانب سے افطارو ڈنر کا اہتمام

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف پروڈیوسر ڈاکٹر منور چاند کی جانب سے شوبز فنکاروں کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا،اس افطاری کی تقریب علامہ اقبال ٹاﺅن میں منعقد ہوئی جس میں گلوکارہ شفق علی، نادیہ علی ،دردانہ رحمن ،سہیل ضیاءبٹ،جانو بابا،طارق طافو ،نوراں لعل،جرار رضوی، جوجی علی خان ذوالقرنین حیدر ،الطاف حسین و دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ تقریب میں محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر منور چاند نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آج اس مصروفیت کے دور میں بھی شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رمضان المبارک کے اس پر مسرت موقع پر اپنی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگائے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ جتنا ہو سکے اپنے رب کو راضی کریں ۔

مزید : کلچر


loading...