تمام الزامات جھوٹے ،خواجہ سراکامی سڈ کاسوشل میڈیا پرجواب

تمام الزامات جھوٹے ،خواجہ سراکامی سڈ کاسوشل میڈیا پرجواب
 تمام الزامات جھوٹے ،خواجہ سراکامی سڈ کاسوشل میڈیا پرجواب

  



لاہور(فلم رپورٹر)خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے سرگرم کارکن کامی سڈ پر گزشتہ دنوں ریپ اورلوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اب انہوں نے اس پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔فیس بک پیج پر کامی سڈ نے ان پر عائد کئے جانے والے الزامات پر جواب دینے کے لئے ایک پوسٹ کی۔کامی سڈ اور ان کے ساتھیوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ثنا نامی خواجہ سرا کو 2015 میں ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔اپنے بیان میں کامی سڈ نے کہا کہ ان الزامات کا تعلق 2014 کے ایک کیس سے ہے جس کا تصفیہ اس وقت این جی اوز اور خواجہ سرا برادری کے اراکین نے کرلیا تھا۔انہوں نے کہا مجھ پر جو الزام لگایا جارہا ہے یہ کیس 2014 کا ہے، اس وقت میرے خلاف کوئی قانونی چارج عائد نہیں ہوا تھا ۔

جبکہ میں جن این جی اوز کے لئے کام کرتی تھی اور خواجہ سرا برادری نے اس معاملے کی تحقیقات کی تھی کامی سڈ کے مطابق ”اس وقت یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر میں مجرم ثابت ہوگئی تو کسی کے ساتھ کام نہیں کرسکوں گی، اس معاملے کی دونوں تحقیقات میرے لئے تکلیف دہ اور مشکل تھیں، مگر میں جانتی تھی کہ میں بے گنا ہوں اور مجھے کوئی ڈر نہیں تھا، آخر میں این جی اوز اور خواجہ سر برادری نے مجھے بے قصور ثابت کیا اور تمام تر الزامات کو غلط قرار دیا گیا’۔ان کا کہنا تھا ‘کچھ افراد بار بار میرے خلاف ان پرانے الزامات کو سامنے لے آتے ہیں، عام طور پر اس وقت جب میں نے اپنی زندگی اور خواجہ سرا برادری کے لیے کچھ مثبت مقصد حاصل کرلیا ہو، یا اس وقت جب مجھے بہت زیادہ میڈیا توجہ مل رہی ہوتی ہے، میں دل کی گہرائی سے کہتی ہوں کہ میں بے قصور ہوں، میں نے کبھی کوئی ایسا خوفناک جرم نہیں کیا’۔آخر میں انہوں نے لکھا ‘خوش قسمتی سے مجھے خواجہ سر برادری کی اکثریت میری حامی ہے، ہم اس موقف پر اکھٹے ہیں کہ ہم ریپ اور جنسی تشدد کے ذمہ دار نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ ہم وہ برادری ہیں جو سب سے زیادہ ریپ کا ہدف بنتی ہے، میں اب اپنے اور اپنی برادری کے خلاف الزامات کو مزید برداشت نہیں کروں گی ۔

مزید : کلچر


loading...