ناہید شبیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان

ناہید شبیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان
 ناہید شبیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ناہید شبیر رواں سال پیا گھر سدھار جائیں گی جن کے رشتے کی بات طے پا گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ماضی، حال مستقبل سب پاکستان سے وابستہ ہے، میں ہمیشہ پاکستان ہی میں رہنے کو ترجیح دوں گی۔ناہید شبیر نے شادی کے بعد گھریلو زندگی گزارنے کا عندیہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں کھانا پکانے سے عشق ہے، اگر شوبز میں نہ ہوتیں تو ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں۔ اور اب ناہید شبیرنے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیں گی۔یاد رہے کہ ناہید شبیر کو مرحوم جاوید فاضل نے اپنے ڈرامے کے ذریعے متعارف کرایا تھا جبکہ ٹی وی کے ایک نامور پروڈیوسر کے ساتھ ان کا سکینڈل بھی منظر عام پر آیا۔

مزید : کلچر