ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب‘ ‘ کی تشہیر کا آغاز

ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب‘ ‘ کی تشہیر کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب‘ ‘کی تشہیر کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دو پروموز نشر ہوچکے ہیں جنہیں دیکھ کر ناظرین بے چینی سے اس سیریل کا انتظار کررہے ہیں۔ کاسٹ میں زاہد احمد،سمیع خان ،سونیا حسین، زرنش خان،خالد ملک ،عزیقہ ڈینئیل اور یمنیٰ زیدی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر ہاشم ندیم خان اور ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔یہ ڈرامہ عیدالفطر کے فوری بعد نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کردیا گیا ہے ۔
جسے نوید ناشاد نے نہایت خوبصورت انداز سے گایا اور کمپوز کیا ہے۔

مزید :

کلچر -