رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں گی،نیہا بلوچ

رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں گی،نیہا بلوچ
 رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں گی،نیہا بلوچ

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرنیہا بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے وقار کو سامنے رکھ کر کام کیا ہے میں بے ہودگی اور فحاشی کی بدترین مخالف ہوں ۔گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے نیہا بلوچ نے بتایا کہ میں رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں گی اس ماہ ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ میں نے منہ مانگے معاوضہ پر سٹیج ڈراموں میں کام کی حامی بھرتی ہوں۔نئے ڈرامے میںمیں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نیہا بلوچ نے بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن میں صرف ان پراجیکٹس میں کام کروں گی جن میں مرکزی کردار ہوگا۔میں ثانوی کردار ادا کرکے اپنے کیرئیر کے سامنے سوالیہ نشان نہیں لگا سکتی۔

مزید : کلچر