فلم ”رانگ نمبر 2“ کی تشہیری مہم زوروں سے جاری

فلم ”رانگ نمبر 2“ کی تشہیری مہم زوروں سے جاری
 فلم ”رانگ نمبر 2“ کی تشہیری مہم زوروں سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ”رانگ نمبر 2“ کی الیکٹرانک میڈیا پر تشہیری مہم بھی زوروں سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں فلم کے رائٹر دانش نواز اور لیڈ جوڑی سمیع خان اور نیلم منیر نے گذشتہ روزاداکارہ ریما کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کرکے شو کو چار چاند لگا دئیے۔ فنکاروں نے فلم پروڈکشن کے دوران پیش دلچسپ واقعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ امجد رشید کی پروڈکشن میں بنی ”رانگ نمبر 2“شائقین کیلئے عید کا پرفیکٹ تحفہ ہے جس میں طنز و مزاح اور قہقہوں کے ساتھ ایک دلچسپ کہانی اور بڑے فنکاروں پر مشتمل نامور سٹار کاسٹ بھی شامل ہے۔ فلم اگرچہ دو ہزار پندرہ میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ”رانگ نمبر“ کا سیکوئل ہے تاہم اس کی کہانی اور کرداروں کا پچھلی فلم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایک فریش سٹوری اور نئی آن سکرین جوڑی کے ساتھ ڈائریکٹر یاسر نواز نے فیملی کے تمام ممبران کیلئے ایک معیاری فلم پیش کی ہے تاکہ میٹھی عید کی خوشیاں مزید دوبالا ہوسکیں۔

مزید :

کلچر -