فلم ”پیشی گجراں دی “ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی،شاہد حمید

  فلم ”پیشی گجراں دی “ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی،شاہد حمید
   فلم ”پیشی گجراں دی “ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی،شاہد حمید

  



لاہور(فلم رپورٹر)نامورسینئر اداکار شاہد حمیدنے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال نہیں آ سکتا ، عید الفطر پر میری فلم ”پیشی گجراں دی “نمائش ہو رہی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی ۔شاہد حمید نے کہا کہ پنجابی فلموں میں وقتی طو رپر تعطل آیا ہے جو جلد دور ہو جائے گا ۔ منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ سال میں کم از کم ایک درجن پنجابی فلمیں بننی چاہئیں جس سے اسے عروج ملے گا۔ انہوں نے کہا شدید خواہش ہے کہ والد سلطان راہی مرحوم جیسا دور واپس آ جائے جس سے ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار بھی ملے گا ۔ جو بھی پنجابی فلموں کےلئے جدوجہد کرے گامیں اس کے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا ۔

مزید : کلچر


loading...