رمضان کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ فارسٹ الیون نے جیت لیا

رمضان کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ فارسٹ الیون نے جیت لیا

  



ایبٹ آباد (این این آئی)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ فارسٹ الیون نے جیت لیا گزشتہ روز فائنل کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عامرآفاق مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور دیگر شخصیات موجود تھیں ‘فارسٹ الیون نے 106 رنز کا ہدف دیا جواب میں الیون لیجنڈ کی ٹیم 76 رنز بنا سکی ‘ریاض خان بہترین باﺅلر اور ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر قرار پائے آخر میں ڈی سی عامر آفاق نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اوردیگر انعامات تقسیم کئے ‘قبل ازیں فارسٹ الیون اور الیون لیجنڈ نے اپنے حریفوںکو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی‘ پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ملک غلام مرتضیٰ جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہارون تنولی تھے پہلے سیمی فائل میں بلز لیجنڈ نے الیو ن لیجنڈ کو مقررہ 8اوورز میں52رنز کا ہدف دیا جواب میں الیون لیجنڈ نے ہدف چار اوورز میں ایک وکٹ پرحاصل کر کے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی‘ مہمان خصوصی ملک غلام مرتضیٰ نے بیس ہزار روپے کیش پرائز دیا۔

‘ دوسرے سیمی فائنل میں فارسٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8اوورز میں 88رنز بنائے جواب میں سنچورین کلب کی ٹیم 74رنزبنا کر ڈھیر ہوگئی اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر ہارون تنولی مہمان خصوصی تھے‘ انہوں نے پریس کلب ایبٹ آباد اوریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بیسٹ پلیئر اور بیسٹ باﺅلر کے لئے ٹرافیاں دیں ‘ سندھ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ امجد گلزار کی طرف سے خصوصی تحائف پیش کئے گئے ‘مہمان خصوصی کے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نائب صدر الیکٹرانک میڈیا زبیراعوان‘ سینئر جرنلسٹ عادل عباسی ‘سردار راشد ‘ سردار عدنان شجاع ایڈیٹر روزنامہ پائن،شوکت حسین ‘ سہیل عباسی اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...