فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست

  



پیرس(آئی این پی)گربین مگروزا، پیٹرا مارٹک، کرسٹینا کوسووا، انستاسیا پوٹاپووا، مارکیٹا وونڈروسووا اور جوہانا لارسن سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں، اینجلیق کربر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے راﺅنڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے امریکن کھلاڑی ٹیلر ٹاﺅنسینڈ کو 5-7، 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک نے اونز جابیور کو ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کی، کرسٹینا کوسووا نے سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جوہانا لارسن بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے ریبریکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، انستاسیا اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

، مارکیٹا نے وانگ یفان کو شکست دے کر پہلا مرحلہ عبور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی