انڈی کار فائیو ہینڈرڈ ریسنگ میں فرانسیسی ڈرائیور سائمن پیگن آڈ فاتح

انڈی کار فائیو ہینڈرڈ ریسنگ میں فرانسیسی ڈرائیور سائمن پیگن آڈ فاتح

  



نیویارک(آئی این پی)امریکا میں انڈی کار فائیو ہینڈرڈ ریسنگ میں خوفناک ایکشن دیکھے گئے، گاڑیوں کی ٹکر پہ ٹکر نے مقابلے کو اعصاب شکن بنا دیا۔ فرانسیسی ڈرائیور سائمن پیگن آڈ نے فتح سمیٹی، بڑی جیت کا بڑا جشن منایا گیا، پرستار بھی خوشی سے سرشار نظر آئے۔خطروں کے کھلاڑی اِن ایکشن، تیز رفتاری، ہینڈل پر کنٹرول اور جیت کے جنون نے دنیا بھر کے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا۔

بے قابو کاروں کی آپس میں ٹکریں، گاڑیاں آٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ٹائر کھلنے سے موٹر انڈی فائیو ہنڈرڈ کا ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا، پھر بھی خطروں کے کھلاڑی لگے رہے، ڈٹے رہے۔فرانسیسی ڈرائیور سائمن پیگن آڈ نے میدان مار لیا۔ بڑی جیت کے بعد خوشی سے ٹریک کو چوم لیا، اعصاب شکن ریس میں ڈرائیورز ہی نہیں پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...