پاکستانی سکواڈ میں شامل10کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے

پاکستانی سکواڈ میں شامل10کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے

  



لندن (آئی این پی)ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستان کے موجودہ 15رکنی اسکواڈ میں 5کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ 10کھلاڑی یہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ کھلاڑی پہلی دفعہ یہ اعزاز حاصل کریں گے۔پاکستان کے دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور آصف علی بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے حسن علی کا بھی یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جبکہ نوجوان محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے 10سال ہو گئے ہیں لیکن وہ اب تک ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہیں تاہم ان کا یہ خواب اس مرتبہ پورا ہو جائے گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ بالر پابندی کے سبب 2011 اور 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے۔

عامر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دونوں اسپن آل رانڈر عماد وسیم اور شاداب خان بھی عالمی کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...