پی سی ایف کے زیر اہتمام ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27جون سے شروع ہوگی

پی سی ایف کے زیر اہتمام ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27جون سے شروع ہوگی

  



اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن( پی سی ایف) حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 27 سے 30 جون تک منعقد ہو گی۔پی سی ایف کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اس ایونٹ میں بین الاقوامی سائیکلسٹوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس لئے ایونٹ میں بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور دی خنجراب میں سائیکل ریس میںشرکت کرنے والی ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی