کرکٹ کا عالمی میلہ شروع ہونے میں2 دن باقی رہ گے

کرکٹ کا عالمی میلہ شروع ہونے میں2 دن باقی رہ گے

  



لندن(آئی این پی)کرکٹ کا عالمی میلہ شروع ہونے میں صرف 2دن باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کےلئے جنگ کریں گی۔ افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا،پاکستان اپنی مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا، ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی،ہر ٹیم پہلے مرحلے میں9 میچز کھیلے گی ،4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے عالمی میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کے لیے جنگ کریں گے۔

فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ40لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چیمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کرے گا۔پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9 میچز ملیں گے۔4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...