دوستانہ میچ،اشرف بٹ کرکٹ کلب کی ٹاﺅن شپ گرین کو شکست

دوستانہ میچ،اشرف بٹ کرکٹ کلب کی ٹاﺅن شپ گرین کو شکست

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب اور ٹاﺅن شپ گرین کے مابین دلچسپ میچ ۔اشرف بٹ کرکٹ کلب نے میچ 10سکور سے جیت لیا ۔ٹاﺅن شپ گرین میں کھیلے گئے میچ میں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 252 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ جعفر بلال78،عمیر اسلم22،وہاب32اور اسرار نے 33رنز بنائے یوں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے ٹاﺅن شپ گرین کو میچ جیتنے کے لیے 253کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں ٹاﺅن شپ گرین کے اچھے آغاز کے باوجود مڈل آرڈرناکام رہا پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 242رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور یوں محمد اشرف بٹ کر کٹ کلب نے میچ دس سکور سے جیت لیا ۔میچ کے بعد محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر بٹ نے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور مزید محنت کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی ساتھ مفید ٹپس دیں ۔محمد اکبر بٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ملک کی کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں اچھے سٹارز دیں گے جو آنے والے دنوں میں ہمارے کلب کا نام روشن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...