سری لنکا اور پاکستانی انڈر 19ٹیموں کے مابین دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور پاکستانی انڈر 19ٹیموں کے مابین دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

  



ہمبنٹوٹا(آئی این پی)سری لنکا اور پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن انڈر19ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کی انڈر19 ٹیم کو پہلا میچ میں 26رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی طور پر سیریز 6مئی سے 20مئی تک کھیلی جانی تھی تاہم گزشتہ ماہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سری لنکا اور پاکستان کی انڈر19ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (آج)منگل کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 31مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ2جون کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائینگے۔ واضح رہے کہ دورہ سری لنکا ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 19 جون سے 7جولائی تک سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی