فتح مکہ امت مسلمہ کی سرفرازی کا دن ہے،حافظ نصراللہ عزیز

فتح مکہ امت مسلمہ کی سرفرازی کا دن ہے،حافظ نصراللہ عزیز

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ جب تک امت مسلمہ قرآن جو کتاب انقلاب ہے سے جڑی رہی دنیا بھر میں مسلمانوں کی کامیابی اور کامرانی کے جھنڈے بلند ہوتے رہے اور انہیں دنیا میں قوموں پر فتح اور عروج حاصل رہا21رمضان فتح مکہ،فتح مبین اور امت مسلمہ کی سرفرازی کا دن ہے،فتح مکہ کے بعد پورے عرب پر مسلمانوں کی حکومت اور مشرکین جزیہ دینے پر مجبور ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منظور کالونی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی مہربان ؐ نے فتح مکہ کے موقع پر اپنے اوپر مظالم کرنے اور صحابہ سمیت مسلمانوں کو مکہ سے ہجرت کرنے پر مجبور،بلال ؓ،صحیبؓ سمیت دیگر صحابہ کرام پر طرح طرح کے مظالم ڈھانے والے مشرکین کو معاف کردیا،سوائے چھ مرد اور 3عورتوں کے جو نبی مہربانؐ کی شان رسالت میں توہین کیا کرتے تھے جنہیں قتل کردیا گیا، اس دن حضورؐ نے یہ سنت جاری کردی کی شان رسالتؐ میں توہین کرنے والے کی سزا صرف موت ہے، بدقسمتی سے امت مسلمہ کے بے حس اور مغرب کے غلام حکمران اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے گستاخ رسولؐ کو ملک سے فرار اور ان کی نگہبانی کرنے پر مامور ہوچکے ہیں، لیکن جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...