حضرت علی ؓ کا دورِ حکومت عدل و مساوات پر مبنی تھا،شاہ عبد الحق

حضرت علی ؓ کا دورِ حکومت عدل و مساوات پر مبنی تھا،شاہ عبد الحق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے امیر المو منین حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ خا نہئ خدا میں ولا دت اور شہا دت کا منفرد اعزاز حضرت علی ؓ کے سوا کسی اور کو حاصل نہ ہو ا۔انہوں نے میمن مسجد میں یومِ علی کے اجتما ع سے خطاب میں کہا کہ حضرت علیؓ نے دین کی سر بلندی،عدل و مساوات،کا قیام اور انسا نی اقدار کا تحفظ آپ کی زندگی کا نصب العین تھا۔ آپ نے نو عمروں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا،حضرت علی ؓ وہ عظیم الصفات شخصیت ہیں جنھیں نبی کریم ﷺنے اپنا بھا ئی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کا دور اقتدار اور فلسفہئ حکو مت عدل و مساوات،انسانی اقدار کے تحفظ کا ضا من تھامنعقدہ تقریب میں کہا کہ حضرت ولی کا شما ر عشرہ مبشرہ میں ہو تا ہے،آپ علم فقہ کے ایسے ماہر تھے کہ مشکل سے مشکل فیصلے قرآان و حدیث کی روشنی میں کر لیتے،آپ نے دین اسلام کی ترویج و سربلندی کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر