آئی جی سندھ کلیم امام کی صدارت میں ویڈیولنک اجلاس

آئی جی سندھ کلیم امام کی صدارت میں ویڈیولنک اجلاس

  



کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس سے ہونیوالے ویڈیولنک اجلاس میں حیدرآباداور سکھرپولیس رینج میں امن وامان کی موجودہ صورتحال،ماہ صیام سیکیورٹی اقدامات سمیت انسداد جرائم سے متعلق پولیس حکمت عملی اورلائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیاگیااور مزیدضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ویڈیو لنک پرایڈیشنل آئی جیز حیدرآباد اورسکھر سمیت متعلقہ رینج کے تمام ڈی آئی جیز جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں تعینات ڈی آئی جیز،اے آئی جیز ودیگر سینئرپولیس افسران موقع پر ہی موجود تھے۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جیزحیدرآباد اور سکھر رینج نے ماہ صیام کی مناسبت سے مختلف اضلاع میں قائم مساجد، امام بارگاہوں،نمازتراویح کے دیگرکھلے مقامات، شاپنگ سینٹر،عیدبازاروں وغیرہ سمیت دیگر تمام پبلک مقامات،اہم سرکاری نجی عمارتوں،دفاتر، حساس تنصیبات کے ساتھ ساتھ صنعتی ایریازودیگر اہم مقامات پرپولیس کے مجموعی امورواقدامات بشمول پکٹنگ،پیٹرولنگ، ریکی، نگرانی، انٹیلی جینس کلیکشن پرمختلف حوالوں اورماضی کے تجربات اورپیش آنیوالے واقعات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ تفصیلات پر مشتمل بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران سیکیورٹی فرائض پر مامورافسران اور جوانوں کو وقتاً فوقتاً ناصرف سیکیورٹی فرائض اور ذمہ داریوں پربلکہ انھیں ڈپلائمنٹ پوائنٹس ہرگزخالی نہ چھوڑنے کے حوالے سے بھی باقاعدہ بریفنگ کے عمل کویقینی بنایا جائے۔ان کاکہناتھاکہ حیدرآباد اورسکھرپولیس رینج کی سطح پرٹریفک کے جملہ ضروری مجموعی امور واقدامات کو بھی ہر سطح پرمؤثراورغیر معمولی بنایاجائے تاکہ شہریوں کے لیئے بلاتعطل ٹریفک اقدامات کو باالخصوص افطاری سے قبل یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز کو سیکیورٹی اقدامات کی بذات ِخودمانیٹرنگ جبکہ علاقہ تھانہ ایس ایچ اوزکوعلاقوں میں موجودگی کابھی پابند بنایاجائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...