اشتیاق بیگ کا بزنس فورم کے ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

اشتیاق بیگ کا بزنس فورم کے ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز بزنس فورم کے اراکین اور معروف بزنس مینوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سابق صدر ممنون حسین، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر مرزا اختیار بیگ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور معاشی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس وقت جن مسائل کا شکار ہے، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اس موقع پر سابق صدرمملکت ممنون حسین، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے۔ میٹنگ اور افطار ڈنر میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور نور احمد خان، ارشد جمال، معروف بزنس مین مہتاب چاؤلہ، عبدالسمیع خان، کراچی چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر آصف نثار، یاسین آزاد، خالد جاوید اور بزنس فورم کی خواتین ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔