حضرت علی ؓ کا کردا رپوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے،حافظ احمد علی

حضرت علی ؓ کا کردا رپوری امت کے لئے عملی نمونہ ہے،حافظ احمد علی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (س)کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمدعلی نے ٓٓٓٓحضرت علی ؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٓٓٓٓحضرت علی ؓکا کردارپوری امت کے لئے ایک عملی نمونہ ہے۔ان کی زندگی امت کی اصلاح میں گزری، آپﷺ کے چہیتے صحابی اور چہیتے دامادوں میں سے تھے،سب سے بزرگ صحابہ میں ان کا شمار ہوتا ہے، مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ مقرر ہوئے، امت کوزندگی گزارنے صبر استقامت کا جو درس دیا رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں ملتی،لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی جو عملی تصویر پیش کی اس کی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی، آج امت محمدی کامیاب زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو سیرت حضرت علی ؓ کا مطالعہ کریں اوران کی سیرت کواپنائیں۔حافٖظ احمد علی نے ان خیالات کا اظہارسیر تِ حضرت علیؓکے عنوان سے تقریب ختم قرآن سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرجمعیت علمائے اسلام(س) سندھ کے رہنما مفتی عابد، مولانا مفتی محمد نقشبندی، مفتی حماد مدنی،مولاناقاری لیاقت رحمانی، علامہ مشتاق عباسی،قاری عبدالواہاب انقلابی،حافظ سلمان،قاری عبد الجبار،قاری اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...